حیدرآباد۔9۔مئی (اعتماد نیوز) تلنگانہ میں اکثرے سے محرومی کے رپورٹس کے
بعد ذرائع کے مطابق کانگریس قائدین اب ٹی آر ایس کے امیدواروں پر اپنا جال
ڈال رہی ہے ۔اور انہیں اقتدار پر آنے کی صورت میں وزارتی عہدوں کی لالچ دے
رہی ہے۔ چنانچہ ایک انگریزی اخبار کے مطابق کانگریس قائدین اکثریت سے
معمولی دوری جو انہیں
حکومت سازی سے محروم کر سکتی ہے اسکو پیش نظر رکھتے
ہوئے ٹی آر ایس امیدواروں سے تائید کرنے کی ڈیل کر رہی ہے۔ چنانچہ اس
سلسلہ میں تلنگانہ کے صدر پردیش پی لکشمیا اور دیگر قائدین اس عمل میں
مصروف ہیں۔ اس بات کی تصدیق کانگریس قائد شراون نے بھی کی ہے۔ انہوں نے کہا
کہ کئی ٹی آر ایس قائدین اس وقت کانگریس کے ساتھ رابطہ میں ہے۔